بم دھماکے کے بعد شاہی قلعہ کے روشنائی گیٹ کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

جمعہ 21 جنوری 2022 00:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے شاہی قلعہ کے روشنائی گیٹ کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر روشنائی گیٹ کو بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی کی درخواست پر روشنائی گیٹ کو کھولا گیا تھا، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے روشنائی گیٹ کھولنے کی منظوری دی تھی، روشنائی گیٹ سے مزار اقبال، بادشاہی مسجد، گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ کو راستہ جاتا ہے تاہم پاک رینجرز نے سکیورٹی سنبھال کر گیٹ کو دوبارہ بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں