لاہور: انارکلی بم دھماکے کے ساتھ شہر میں انسانیت بھی مر گئی

پرائز بانڈ کی دکان کے باہر بکھری رقم بٹورنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

جمعہ 21 جنوری 2022 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) انارکلی بم دھماکے کے ساتھ شہر میں انسانیت بھی مر گئی، پرائز بانڈ کی دکان کے باہر بکھری رقم بٹورنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انارکلی دھماکے میں زخمیوں کی مدد کی بجائے لوگ پیسوں پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ فوٹیج میں ایک شخص کو شاپنگ بیگ میں رقم ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ لوگ مدد کرنے کی بجائے لوٹ مار کرتے رہے جبکہ لوگوں نے دکان کے باہر بکھرے لاکھوں روپے نہ چھوڑے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments