لاہور: بینکنگ جرائم کورٹ میں شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت

مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں کی سماعت میں 28 جنوری تک توسیع

جمعہ 21 جنوری 2022 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) بینکنگ جرائم کورٹ نے شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں کی سماعت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی عدالت کا ایف آئی اے کو چالان جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کچھ کام نہیں کرتے کیا آپ لوگ ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو ایسا نہ ہو اگلی سماعت پر آپ متعلقہ عدالت میں پیش ہو فاضل عدالت نے درخواست گذار کے وکیل امجد پرویز کو کو کہا کہ آپ آئندہ تاریخ پر متعلقہ عدالت پیش ہوں۔

بنکنگ جرائم کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے کیس پر سماعت کی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت مکمل ہونے پر طلب کر رکھا تھا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر العربیہ شوگر مل اور رمضان شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد ہے حمزہ شہباز پر مبینہ 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے سی ای او تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں