لاہور: احتساب عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر پولیس افسران کی کرپشن کیس میں مزید کارروائی 8فروری تک ملتوی

جمعہ 21 جنوری 2022 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) احتساب عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر پولیس افسران کی کرپشن کیس میں مزید کارروائی 8فروری تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت۔سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور دیگر پولیس افسران نے بریت کی درخواست دائر کر رکھیں ہیں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت مؤخر کی گئی۔

(جاری ہے)

نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرا رکھا ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلائ سے دلائل طلب کر لیئے ملزمان کی جانب سے سید خورشید عالم ایڈووکیٹ پیش ہوئے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کی جانب سے عدالت میں نمائندہ مقرر کیا گیا ہے رائے اعجاز کے والد سابق ڈی پی او رائے ضمیر پیش ہوئے جبکہ ملزم عمران صدیقی اور رضوان اشرف کو جیل سے پیش کیا گیا رائے اعجاز اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں