احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کیس سماعت 31جنوری تک ملتوی کر دی

جمعہ 21 جنوری 2022 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کیس سماعت 31جنوری تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز ن لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام اور وسیم اجمل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر مزید سماعت ملتوی کر دی احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

ن لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام ,وسیم اجمل کرنل ریٹائرڈ طاہر مقبول, میجر ریٹائرڈ محمد خالد خان اور مسرور احمد نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں منیجر ریٹائرڈ عدنان آفتاب،محی الدین،محمدیوسف اور مسعود الحسن کاظمی نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں صاف پانی کیس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments