لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید کے رخصت پر چلے گئے

گیس بحران ذمہ داران کیخلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

جمعہ 21 جنوری 2022 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید کے رخصت پر ہونے کے باعث گیس بحران ذمہ داران کیخلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی،عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت لیکر پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے، فرحت منظور Cچانڈیو نے درخواست میں،وفاقی حکومت اوگرا، محکمہ گیس اور وزارت انسانی حقوق سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے آتے ہی عوام کو گیس کی سہولت سے محروم کردیا جاتا یے،عوامی کو گیس جیسی سہولت سے محروم رکھا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،گیس روزمرہ زند گی کی اہم ترین ضروریات میں شامل ہے،گیس کے بغیر کھانا پینے جیسے دیگر اہم گھریلو معاملات انجام دینا ممکن نہیں،آئین میں ریاست کا عوام سے ماں جیسا برتاو ہوتا ہے مگر یہاں فقط زبانی دعووں کی حد تک ہے،افسران کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اگر گیس کے بحران سے متعلق بروقت کاروائی کی جاتی تو گیس بحران پیدا نہ ہوتا،استدعا ہے کہ عدالت ذمہ دار افسران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments