انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس (ر) غلام محمود قریشی انتقال کر گئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 21 جنوری 2022 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس (ر) غلام محمود قریشی انتقال کر گئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،دعائے خیر و قرآن خوانی آج انکی رہائش گاہ پر ہوگی،نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر علی بھٹی، جسٹس (ر) علی باقر نجفی، سیکرٹری حمایتِ اسلام لا کالج جسٹس(ر) رستم علی ملک، سیکرٹری ویلفیئر انجمن جسٹس (ر) سیّد سخی حسین بخاری، رضا باقر کلکٹر کسٹمز، سینئر نائب صدر انجمن پروفیسر ڈاکٹر راشد امجد چودھری، سیکرٹری جنرل انجمن میاں محمد منیر سابق ایم این اے، نائب صدر انجمن میاں محمد سعید ڈیرے والے، میاں محبوب اقبال، نائب صدر انجمن خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ، انجینئر محمد ایوب خان، انجینئر زبیر عمران خواجہ، سیکرٹری فنانس انجمن مرزا خادم حسین جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری تعلیم انجمن پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی، چیئرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ، میاں ضرار احمد، میاں خورشید انور، سیّد ضیا حیدر رضوی، ایس ایم اشفاق، جائنٹ سیکرٹری الطاف الرحمن، چیئرمین حمایتِ اسلام طبیہ کالج کمیٹی حکیم عزیزالرحمن جگرانوی، سپرنٹنڈنٹ ندیم احمد، اصغر علی، رفیع رضا کھرل، چیف اکاؤنٹس آفیسر کاشف سلیم، افتخار الدین ایوبی، شفقت علی، اصغر محمود چودھری، سیکرٹری پی یو جے خواجہ آفتاب حسن، پرنسپل ندیم یعقوب، عمر فاروق، بشیر حسین شاہ، شیر خان نیازی، سہیل احمد، مظفر اقبال، ڈی ایس پی زاہد نظامی، محمد سلیم اور خواجہ احمد محمود سمیت سیکڑوں ججز، وکلا اور سبھی شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی،آج (ہفتہ) مرحوم جسٹس (ر) غلام محمود قریشی کے سوگ میں انجمن حمایتِ اسلام کے زیرِ انتظام تمام ادارے بند رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں