لاہور، ملکی معیشت کو سود ی نظام نے تباہ و برباد کردیاہے،میاں ذکر اللہ مجاہد

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو سود ی نظام نے تباہ و برباد کردیاہے۔سود کا نظام اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ ہے جو کوئی نہیں جیت سکتا۔ علماء کرام و مشائخ عظام سودی نظام معیشت کے خاتمے اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام منصورہ میں منعقدہ '' نبی ﷺ کی سیاست اسلامی ریاست کے اعنوان سے '' عظیم الشان علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علماء کنونشن کی صدارت شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا عبدالمالک صدر جمیت اتحاد العلماء پاکستان نے کی جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان میاں مقصود احمد، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء لاہور مولانا قاری عطاء الرحمن ،صدر جمعیت اتحاد العلماء لاہور مختار احمد سواتی ،قاری وقار چترالی، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، عبدالعزیز عابد،ناظم اعلی ٰ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانامحمد اسماعیل خان، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا شمشیر علی شاہد، صدر جمعیت اتحاد العلماء پنجاب وسطی مولانا ضیاالرحمن قاسمی، مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام (س) مولانا عبدالروف فاروقی، مہتمم جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور ڈاکٹر احمد میاں تھانوی، صدر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب مولانا فرید احمد حقانی،سمیت شہر بھر کے جیدعلماء اکرام نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں