سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی ملزم کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت ہے‘جواد حامد

سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے مدعی جواد حامد کا طارق عزیز کی ڈی پی وہاڑی پوسٹنگ پر ردعمل

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے مدعی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما جواد احمد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار اور نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق قاتل حکومت کی طرح اس دور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ترقیاں اور پسندیدہ پوسٹس مل رہی ہیں،طارق عزیز کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے،ابھی انہیں کسی عدالت نے بری نہیں کیا،قتل عام کیس کے ملزم اہم عہدوں پر ہونگے تو لاء اینڈ آرڈر اور نظام انصاف کا اللہ حافظ ہے ۔

ہم اپنے بے گناہ کارکنوںکے قاتلوں اور ان کے محافظوں کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے،سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار کو پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں عوامی تحریک کے کارکنان کا خون شامل ہے جب بھی کسی نامزد قاتل کو ترقی ملتی ہے تو ہمارا خون کھولتا ہے، عمران خان کو بشکل انصاف مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے۔

جواد حامد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں14 بے گناہوں کے قتل میں نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت اور افسوس ہے۔جواد حامد نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان اور اہم کرداروں کو پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 7سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں