لاہور پولیس کا بڑے پیمانہ پر سرچ اینڈسویپ آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی سٹی ڈویژن میں ہونے والے سرچ آپریشن کی خود نگرانی

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرمحمد عابد خان کے حکم پر شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جمعہ کے روز سٹی ڈویژن میں ہونے والے سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی بھی انُکے ہمراہ موجودتھے۔

(جاری ہے)

داتا دربار،لوئر مال، بھاٹی گیٹ، شفیق آباد ،نولکھا، گوالمنڈی، شاہدرہ، شاہدرہ ٹائون، اسلامپورہ، شادباغ اور بادامی باغ کے علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے گئے۔ سرچ آپریشنز میں سرکل افسران، ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو سمیت تھانوں کے اہلکارشامل تھے۔ بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف چیک کئے گئے۔ ہوٹلوں،ہاسٹلز، گیسٹ ہاؤسزاورگوداموں میںگرینڈ سرچنگ بھی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے دورانِ سرچ آپریشنز تمام افسران وجوان مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے شہر کے داخلی ناکوں پربھی سخت چیکنگ کا حکم دیا۔ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں