دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 13900کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد7000 کیوسک اور اخراج7000کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10200کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد15900کیوسک اور اخراج 15900کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد15400کیوسک اور اخراج 15400کیوسک،چشمہ آمد21300کیوسک اوراخراج 25000کیوسک، تونسہ آمد15400 کیوسک اور اخراج15400 کیوسک، پنجند آمد31300کیوسک، اور اخراج 31300 کیوسک،گدو آمد 33700کیوسک اور اخراج 30000کیوسک، سکھر آمد21800کیوسک اور اخراج17800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4100کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1446.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.055 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1136.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.273 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں