حکومت کا بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے امداد کا اعلان

اتوار 23 جنوری 2022 00:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پنجاب حکومت نے انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ،شدید زخمی افراد کو 5لاکھ اور اور زخمی افراد کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیر بلدیات محمود الرشید، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے میوہسپتال کا دورہ کیا اور شدید 5 زخمی افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے جبکہ تین معمولی زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔تین جاں بحق افراد کے لواحقین میں فی کس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو زخمی گھر جاچکے ہیں انہیں گھر جاکر چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں