سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

سابق سینیٹر کے خلاف جعلی پراپرٹی دستاویزات دینے کے الزام میں راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے

اتوار 23 جنوری 2022 00:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) متحدہ قومی مومنٹ کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا،سابق سینیٹر کے خلاف تھانہ گنجمنڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے جس میں ان کے خلاف جعلی پراپرٹی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ترجمان راولپنڈی پولیس کے حوالے سے بتایاہے کہ میاں عتیق اور دیگر کے خلاف مقدمہ جون2021 میں درج ہوا جبکہ تمام ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی درخواست پر قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سابق سینیٹر کو گرفتار کیا جنہیں اب راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا، پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں