پاکستان کے 90فیصد سے زائد طلبہ ریاضی اورسائنس میں انتہائی کمزور ہیں‘ تحقیق
ملک بھر کے 153 سرکاری اور نجی سکولوں میں پانچویں، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے 15 ہزار سے زیادہ طلبہ تحقیق کا حصہ بنے ریاضی میں اوسط اسکور 100 میں سے 27 فیصد ، سائنس میں 34 فیصد تھا‘آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی رپورٹ
اتوار 23 جنوری 2022 13:10
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق کی مالی معاونت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی تھی، تمام ٹیسٹس پاکستان کے نصاب سے ہم آہنگ تھے اور گزشتہ مطالعے کے ذریعے ملک میں استعمال کیلئے موزوں قرار دیئے گئے تھے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مضامین میں صرف ایک فیصد طلبہ نے 80 سے زیادہ نمبرز حاصل کئے، لڑکیوں نے سائنس میں لڑکوں کو تھوڑا سا پیچھے چھوڑ دیا اور ریاضی میں لڑکوں کے برابر رہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق نجی سکولوں میں اوسط اسکور سرکاری سکولوں کے مقابلے میں زیادہ تھا، پنجاب میں اوسط اسکور ملک کے دیگر علاقوں میں سب سے زیادہ تھا لیکن کسی بھی موضوع میں 40 سے زیادہ نہیں تھا۔اس مطالعے میں مجموعی طور پر 78 سرکاری اور 75 نجی اسکولوں نے حصہ لیا، 80 فیصد طلبہ کے والدین ہائی سکول سرٹیفکیٹ یا اس سے کم تعلیم یافتہ تھے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے 20 طلبہ میں سے صرف ایک طالب علم اس سوال کا صحیح جواب دے سکا۔اس تحقیقاتی مطالعے کی شریک محقق اسسٹنٹ پروفیسر نصرت فاطمہ رضوی کا کہنا ہے کہ سائنس اور ریاضی کی تعلیم پر پریکٹیشنرز اور پالیسی سازوں کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ طلبہ میں نئے اساتذہ کے مقابلے میں تجربہ کار اساتذہ سے سیکھنے کا رحجان کم تھا، طلبہ ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ سے سیکھنے کا رحجان بھی کم رکھتے تھے، بہ نسبت ان اساتذہ کے جن کے پاس تعلیم کی ڈگری نہیں تھی۔رپورٹ کے مطابق محققین نے ان کی تعلیم کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے 589 اساتذہ کے کلاس رومز کا دورہ کیا، 10 میں سے تقریباً 9 کی تدریسی مشقوں کو کمزور اور تقریباً 10 میں سے ایک کو اوسط درجے میں کا قرار دیا گیا، کسی بھی استاد نے ایسا مظاہرہ نہیں کیا جس کو محققین اچھی تدریسی مشق قرار دیں۔مطالعے کے قابل ذکر نتائج میں یہ بھی شامل تھا کہ یک لسانی کلاس رومز کے طلبہ، جہاں نصابی کتاب، تدریس اور امتحانات سب ایک زبان میں تھے، نے کثیر لسانی کلاس رومز میں موجود طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ