جذبہ خیرسگالی کے تحت20 بھارتی ماہی گیر رہا ،(آج )واپس بھجوایا جائے گا

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جنہیں آج ( پیر ) کے روز ان کے ملک واپس بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہی گیروں کو ایدھی فائونڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے لاہور لایا جائے گاجنہیں بعد ازاں واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کیا جائے گا جو انہیں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کریں گے۔ حکام کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 588 بھارتی ماہی گیر قیدی موجود ہیں جن میں سے 42 کے کیسز چل رہے ہیں جبکہ 516 سزا یافتہ قیدی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں 620 پاکستانی ماہی گیر اور دس سویلین قیدی موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں