حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کبھی کامیاب نہیںہوگی‘نوید شر یف

ملکی خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے جسے روکنا اب اپوزیشن کے بس کی بات نہیں‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کبھی کامیاب نہیںہوگی،عمران خان کی دیانتدار اور ولولہ انگیز قیادت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا ،ملکی خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے جسے روکنا اب اپوزیشن کے بس میں نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی پارٹی تنظیموںکے تحلیل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان ایک نئے عزم اور ولولہ کیساتھ وزیراعظم عمران خان کی تحریک کا ہر اول دستہ بن کر میدان عمل میںہیں۔ انہو ں نے کہا کہ قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار کارکن پارٹی عہدوں کے ہرگز طلب گار نہیں ہیں ان کی منزل ایک روشن،خوشحال اورمضبوط خوددارپاکستان کا قیام ہے پارٹی کے صوبائی صدر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بہت جلد نئی تنظیم سازی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں