k57مسلم ممالک افغان حکومت تسلیم کریں: علامہ ممتاز اعوان

ق*اقتصادی بحران کی وجہ منجمد اثاثے، فوری بحال کیئے جائیں : ورلڈ پاسبان ختم نبوت

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان دیگر رہنماؤں پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری شیخ محمد نعیم بادشاہ، مفتی سید عاشق حسین شاہ، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، قاری محمد حنیف حقانی، مفتی محمد اسعد نیاز، مولانا محمد منسوب رحیمی، قاری شہر یار احمد، اور حافظ افتخار احمد فخر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کے 57مسلم ممالک طالبان کی افغان حکومت تسلیم کرے اور افغانستان کو کسی انسانی المیہ سے بچانے کے لیے دنیا اپنا مؤثر و بھرپور کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اقتصادی بحران کی بڑی وجہ منجمد اثاثے ہیں دنیا اسے فوری طور پر بحال کرے کیوں کہ طالبان کی حکومت نے امن و سلامتی کے قیام کے لیے تمام ضروری شرائط پوری کر دی ہیں لہذا اب 57اسلامی ممالک سمیت تمام بین الاقوامی حکومتیں افغانستان حکومت کو عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کریں اور افغانستان کے منجمد تمام اثاثے فوری بحال کریں جو ان کا فرض منصبی بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں