# وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں پھر واضع کر د یا قومی مجرموںکو نہ ڈھیل دی جائے گی نہ ہی ان کیساتھ کوئی ڈیل کی جائے گی ، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری

اتوار 23 جنوری 2022 20:55

, لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں ایک مرتبہ پھر واضع کر دیا کہ قومی مجرموںکو نہ ڈھیل دی جائے گی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی ڈیل کی جائے گی ، مسلم لیگ ن کی تباہی و بربادی کے لیے مریم صفدر ہی کافی ہے یہ جھوٹ بولنے کی بجائے جعلی بیمار مفرور نواز شریف کی کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو جواب دیں،ارسطو احسن اقبال عمران خان پر تنقید کر کے صرف اپنی نوکری بچاتے ہیںاور رانا ثناء اللہ جیسا بدبو دار شخص ملکی سیاست میں کوئی دوسرا نہیں، ن لیگ کو شیطانی ٹولہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈا کرناا ن کا وطیرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپشن سے فری پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ، کرپشن پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے مگر حکومتی کوششوں کے باعث پاکستان جلد کرپشن فری ممالک کی صف میں شامل ہوگا،کرپٹ حکمرانوں اور کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ،شریف اور زرداری خاندان نے ملکی خزانے کو بڑی بے دردی سے لوٹا ،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے اور اربوں روپے کی وصولی کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیںجبکہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی کا کام صرف ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرناہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں