مسلم لیگ(ن)لاہور کے زیراہتمام تھیلیسییا سے متاثرہ بچوں کے لئے نصیرآباد میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

‘بلڈ کیمپ میں لیگی کارکنان کی جانب سے خون کے عطیات دئیے گئے ،حکومت نے صحت کے شعبے میں کوئی کام نہیں کیا‘ عمران نذیر، سلمان رفیق

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے زیراہتمام تھیلیسییا سے متاثرہ بچوں کے لئے نصیرآباد میں بلڈ کیمپ کا انعقادکیاگیا،کیمپ میں مسلم لیگ (ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، غزالی سلیم بٹ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،سابق مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید، سائرہ افتخار، علیم مجید اعوان، محمد دستگیر خان حبیب شفیع ، منصور رشید پہلوان سمیت دیگر نے شریک کی۔

بلڈ کیمپ میں لیگی کارکنان کی جانب سے خون کے عطیات دئیے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو کرونا وبا ء میں خون کے عطیات میں کمی کا سامنا ہے،اس کیمپ کا انعقاد تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت اگر تماشوں کی بجائے کام پر دھیان دیتی تو صحت کے میدان میں کام کر سکتی تھی،چار سالوں میں انہوں نے تماشوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،یہ کیمپ نقطہ آغاز ہے، مسلم لیگ (ن)اس طرح کے مزید کیمپس بھی لگائے گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہم نے تھیلیسیما کے لئے بڑا کام کیا تھا، اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے شروع کئے تھے،تھیلیسیمیا کے لئے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے چلڈرن ہسپتال میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ قائم کیا تھا وہاں فنڈنگ کا مسئلہآ رہا ہے جو نہیں ہونا چاہیے،بلڈ ٹرانسپلانٹ کمپنی جو بنائی تھی اس کی ان چار سالوں میں صرف دو میٹنگ ہوئی ہیںجبکہ ہم ہر ماہ میٹنگ کرت تھے،ہم نے تھیلیسیما کے حوالے سے مختلف قانون سازی بھی کی،ہمارے جاتے ہی قانون سازی پرعملدرآمد بھی رک گیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments