v پنجاب بھرمیں 475 ٹریفک حادثات میں03 افراد جاں بحق 505زخمی ہوئے

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں475روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 505افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔223معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (84فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 232ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور,24مسافر216اور57پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ95ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت93متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان54حادثات میں 57متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد29حادثات میں31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل505متاثرین میں426مرد اور79خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں78افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور284افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ143زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں382موٹر سائیکلز،71آٹو رکشے،71موٹر کاریں،17وین6مسافربسیں،17ٹرک اور56دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں