وزیر اعلی پنجاب سے ابرارالحق کی ملاقات ، لاہور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور شاہدرہ موڑ فلائی اوور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا لاہور کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے ،شہر کی دوسری سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا شاہدرہ موڑ ملٹی لیول گریڈ فلائی اوور منصو بے سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو ریلیف ملے گا، روزانہ تقریبا 3 لاکھ گاڑی مالکان مستفید ہوں گے فرسٹ لیول فلائی اوور پر جی ٹی روڈ کیلئے 3 ، 3 لین روڈاورسیکنڈ لیول فلائی اوور پر کوٹ عبدالمالک سے نیازی چوک تک 2 لین کیرج وے بنائیں گے ۱ہر شہر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،پہلی دفعہ عوام کیلئے لاہور میں پراجیکٹس تشکیل دیئے جا رہے ہیں‘عثمان بزدار

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر ابرارالحق اورمیجر (ر)اسرار الحق نے ملاقات کی - ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر گفتگواور نارووال اورلاہورکے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی اورلاہور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور شاہدرہ موڑملٹی لیول گریڈ سیپریشن کے پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہورسمیت پنجاب کے ہر شہر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

پہلی دفعہ عوام کی ضرورت اورسہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور کے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو ترجیح دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں-وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے شہر کی دوسری سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔

ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا لاہور کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے ۔لاہور کے داخلی اورخارجی راستوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شاہدرہ موڑ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن فلائی اوور منصو بے سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو ریلیف ملے گا-اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی- شاہدرہ موڑ فلائی اوور سے روزانہ تقریبا 3 لاکھ گاڑی مالکان مستفید ہوں گے اوررنگ روڈ، کوٹ عبدالمالک، شیخو پورہ، گوجرانوالہ جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقو ں کی ٹریفک کے بہاؤ میں روانی آئے گی- عثمان بزدار نے کہا کہ فرسٹ لیول فلائی اوور پر جی ٹی روڈ کیلئے 3 ، 3 لین روڈ بنائی جائیں گی- سیکنڈ لیول فلائی اوور پر کوٹ عبدالمالک سے نیازی چوک تک 2 لین کیرج وے بنائیں گی- پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈرابرارالحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا یکساں ترقی کا ویژن قابل تحسین اقدام ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی ہر شہر اورگاؤں تک پہنچ رہی ہے ۔ابرار الحق نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہورکی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں