کورونا ایس او پیز میں ہی عافیت اورخیریت ہے،پابندیاں نہیں لگانا چاہتے ،عوام احتیاط کریں‘عثمان بزدار

ؤاومیکرون معمولی وائرس نہیں،خطرناک ہوسکتا ہے ،ویکسینیشن اور6ماہ کے بعد بوسٹرڈوزبہت ضروری ہے

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

ُ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ہی عافیت اورخیریت ہے۔انہوںنے واضح کیا کہ پابندیاں نہیں لگانا چاہتے ،عوام احتیاط کریں۔اومیکرون معمولی وائرس نہیں،خطرناک ہوسکتا ہے ،ویکسینیشن اوربوسٹرڈوزبہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ مساجد میں ایس او پیز کے مطابق باجماعت نمازکی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط ہی واحدپائیدار حل ہے۔ کورونا سے بچاؤ کی کاوش میں عوام کا بھرپور تعاون بہت ضروری ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپیل کی کہ ویکسینیشن کے 6ماہ کے بعد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائی جائے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments