ل* لاہور ہائی کورٹ، سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت (آج) سوموار کو ہوگی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔دو رکنی بینچ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو دلائل پیش کرنے کے لئے طلب کر رکھا ہے۔دائر اپیل میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں