گو نیازی گو کا نعرہ لگ چکا حکومت چند دنو ں کی مہمان ہے‘سلیم ر ضا

عمران خان کا وزارت کے سا تھ سیا ست سے بھی رخصت ہو نے کا و قت آ گیا‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

پیر 24 جنوری 2022 12:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ گو نیازی گو کا نعرہ لگ چکا حکومت چند دنو ں کی مہمان ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کی تقریر قوم سے آ خری خطاب ہے کیونکہ عمران خان کی اب کو ئی حیثیت نہیں رہی، عمران خان کا وزارت کے سا تھ سیا ست سے بھی رخصت ہو نے کا و قت آ گیا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ میڈیا پر آکر اس طرح رونا دھونا اور گیڈر بھبھکیاں واضح کرتیں ہیں کہ "جعلی وزیراعظم کا جانا ٹھہر گیا صبح گیا کہ شام گیا" عمران خان کا ایک ایک منٹ حکومت میں رہنا اس ملک پر بھاری ثابت ہورہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ خان صاحب مان لیں آپ کو شکست ہو چکی ہے،عمران خان بر ی طرح پھنس چکے ہیں آ گے کھا ئی اور پیچھے کھڈا ہے عمران خان اپنا اقتدار بچانے کیلئے ہا تھ پا ئو ما ر رہے ہیں مگر اب خان صاحب ایوا ن اقتداراور عوام کے دلو ں سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو نے کی تیاری کر یں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ 2022عام انتخابا ت کاسا ل ہے عوام انتخا با ت کی تیار ی کر یں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت جلد منظر سے غا ئب ہو نے والی ہے۔ ان شا ء اللہ پاکستان کا مستقبل رو شن ہے بہت جلد میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے درمیان ہو نگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں