حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی شہزاد اکبر کااستعفیٰ بار ش کا پہلا قطرہ ہے‘سلیم ر ضا

سلیکٹڈ عمران خان اور اس کی حکومتی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی ہے‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

منگل 25 جنوری 2022 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی شہزاد اکبر کااستعفیٰ بار ش کا پہلا قطرہ ہے،حکومت دیوار گرنا شروع ہو چکی شہزاد اکبر کے بعد آ ئند چنددونو ں میں مزید استعفے سامنے آئیں گے، سلیکٹڈ عمران خان اور اس کی حکومتی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کے اندر بغاوت شروع ہو چکی ہے ایوان اقتدا ر سے باہر نکلتے ہی عمران خان کواپنی پار ٹی کی اصلیت کا پتہ چل جائے گا عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہا کر تے تھے کہ حکومت میں آ کر نہیں چھو ڑو ں گا اب کہہ رہے ہیں کہ حکومت سے باہر آ کرنہیں چھو ڑوں گا،خان صاحب آپ ایک کٹھ پتلی ہے آ پ عوام کی جان چھو ڑیں اور گھر جا ئیں ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومتی وزیر مشیر سب چورو ں اورما فیا کا ٹو لہ ہے جواپوز یشن پر تنقید کر کے خود دو نوں ہا تھو ں سے قومی دو لت لو ٹ رہاہے ، نااہل اور سلیکٹڈحکمرانو ں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے عوام حکمرانو ں کی گر تی ہو ئی دیوار کو دھکا لگانے کیلئے پی ڈی ایم کا سا تھ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں