ًلاہور پریس کلب کے کونسل ممبرو سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ آہوں سسکیوں میں سپردِ خاک

[نماز جنازہ لاہور پریس کلب کے سامنے ادا کی گئی ژ*معاون خصوصی وزیر پنجاب حسان خاور، کنسلٹنٹ فرخ شاہ، کیپیٹل ٹی وی کے چیئرمین احمدریاض شیخ سمیت حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے صحافی برادری سراپا احتجاج

منگل 25 جنوری 2022 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر و سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو سینکروں سوگواران کی موجودگی میں آہو ں سسکیوں کے ساتھ بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم حسنین شاہ کی نماز جنازہ لاہور پریس کلب کے سامنے ادا کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور، کنسلٹنٹ حکومت پنجاب فرخ شاہ ، کیپٹل ٹی وی کے چیئرمین احمد ریاض شیخ سمیت حکومتی ، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اسے صحافی برادری کے لئے سانحہ عظیم قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت ا ور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے یہ واقعہ کھلا چیلنج ہے کہ سرعام دن دیہاڑے لاہور پریس کلب کے سامنے دہشت گرد آئے اپنی کارروائی کی اور بغیر کسی رکاوٹ و ہچکچاہٹ کے موقع واردات سے فرار ہوگئے لیکن کوئی بھی کچھ نہ کرسکا، صحافی برادری اس وقت شدید کرب واذیت کا شکارہے اور سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے ، ہم مرحوم حسنین شاہ کے لواحقین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ رب کائنات مرحوم کوشہادت کا رتبہ عطافرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم حسنین شاہ کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکیاجائے اور ایسی عبرت ناک سزادی جائے کہ آئندہ کسی کو صحافیوں کے خلاف غلط قدم اٹھانے کی ہمت نہ ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں