وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کاسیالکوٹ کے علاقے رنگ پورہ میں گھر میں آتشزدگی سے 2بھائیوں کے جاں بحق ہونے واقعہ پر اظہار افسوس

منگل 25 جنوری 2022 19:00

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ کے علاقے رنگ پورہ میں گھر میں آتشزدگی سے 2بھائیوں کے جاں بحق ہونے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں