وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کی حدود میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،باپ اورسوتیلی ماں گرفتار

منگل 25 جنوری 2022 19:00

) لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کی حدود میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے بچی پرتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیاہے اورہدایت کی ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی پر تشدد انسانیت سوز عمل اور ناقابل برداشت فعل ہے۔پولیس نے تشدد کرنیوالے ملزمان باپ اورسوتیلی ماں کوگرفتار کرلیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں