دولت کے پجاری کھاد کی مصنوعی قلت پید ا کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں: میاں رشید احمد منہالہ

ذخیروہ اندوزوں نے بڑے بڑے گوداموںمیں کھاد ذخیروہ کررکھی ہے۔جس کو منہ مانگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔محکمہ زراعت کے افسران کی نا اہلی، کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے ملک کی زمینوں کو بنجر کرنے کی سازش کی جارہی ہی:صدر کسان بورڈ پنجاب پاکستان

منگل 25 جنوری 2022 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) کسان بورڈ پاکستان پنجاب کے صدر میاں رشید احمد منہالہ نے کہا ہے کہ دولت کے پجاری کھاد کی مصنوعی قلت پید ا کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ذخیروہ اندوزوں نے بڑے بڑے گوداموںمیں کھاد ذخیروہ کررکھی ہے۔جس کو منہ مانگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔محکمہ زراعت کے افسران کی نا اہلی، کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے ملک کی زمینوں کو بنجر کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

اس سازش کے خلاف کسان بورڈ پاکستان کسان بچائو تحریک چلا رہی ہے اس حوالے سے آج فیصل آبادمیں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ہمارا قافلہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے فیصل آباد روانہ ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر محمدجاویدقصوری بھی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اگلے مظاہرے ہم لاہورمیںپریس کلب ، محکمہ زراعت کے دفتر ، پنجاب اسمبلی ، گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے فیصل آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں رشید منہالہ کا کہنا تھا کہ حکومت کھاد مافیا کے خلاف کاروائیاں سخت کی جائیں۔ ذخیرہ کی گئیں کھاد بحق سرکار ضبط کرکے کسان کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائے۔ نہری پانی کی چوری روکی جائے اور ٹیوب ویلوں کے لئے سستی بجلی فراہم کی جائے ۔

کسانوں کو ڈیمانڈ کے مطابق کھاد نا ملی تو اس دفعہ گندم کی پیداوار میں تاریخی کمی ہوگی ۔جس کی وجہ سے نا صرف کسان کو اس کی پیداواری لاگت بھی وصول نہیں ہو گی بلکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے کئی گنا مہنگی گندم امپورٹ کرنا پڑے گی۔ کسان بورڈ پاکستان ملک بھر کے کسانوںکی توانا آوازہے۔کسانوںکے حق کے لئے ہر جگہ آواز بلند کریں گے پاکستانی عوام بھی کسانوں کی آوازمیں آواز ملائے کیونکہ گندم ہر گھر کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں