ظ* پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اعتمادپر پورا اتری ہی: ڈاکٹر نوشین حامد معراج

ذ* برسر اقتدار آنے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات اس امر کے گواہ ہیں جن سے عوام کو حاصل ہونیوالا ریلیف سب کے سامنے ہے، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک یکسر پہنچ رہے ہیں:رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف

منگل 25 جنوری 2022 19:15

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اعتمادپر پورا اتری ہے برسر اقتدار آنے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات اس امر کے گواہ ہیں جن سے عوام کو حاصل ہونیوالا ریلیف سب کے سامنے ہے، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک یکسر پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں خواتین رہنمائوں سے گفتگو ؁کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے معیشت کی بحالی حکومتی کارنامہ ہے ،تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتر ی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،عوام کے مسائل حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالوں میں عوام کی ریکارڈ خدمت کی ہے۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی اپوزیشن کی کئی دہائیوں کی کارکردگی پر بھاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں