a لاہور:انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 25 جنوری 2022 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز جاری رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 120 کا دورہ کیا اور 01 ریفیوزل کیس کو فوری موقع پر حل کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے یو سی 115 مسلم ٹاؤن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افسران نے پولیو مہم کے دوسرے روز بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

انہوں نے فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم کے پہلے روز 05 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئی.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں