ئ* احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

ًحمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی:تحریری فیصلہ

منگل 25 جنوری 2022 19:40

) لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے بیان دیا کہ نیب آرڈیننس کی دوسری اور تیسری ترمیم کی بنیاد پر بریت کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتا بریت کی درخواست پر صرف میرٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی آئندہ سماعت پر وکلا بریت کی درخواست کی پر میرٹ کی بنیاد پر دلائل دیں شہباز شریف نے کرونا کا شکار ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی شہباز شریف کی درخواست کے ساتھ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لگائی گئی شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں