۷ اداکارہ میرا کی والدہ پر گلبرگ میں ایک کینال کے پلازہ کو غیر قانونی طور پر قبضہ میں رکھنے کے کیس کی سماعت

+ سول کورٹ لاہور نیاداکارہ میرا کی والدہ کے خلاف عدالت میں جائیداد کے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر نوٹس جاری کردیاعدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی

منگل 25 جنوری 2022 19:40

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) سول کورٹ لاہور نے اداکارہ میرا کی والدہ پر گلبرگ میں ایک کینال کے پلازہ کو غیر قانونی طور پر قبضہ میں رکھنے کے کیس کی سماعت میں اداکارہ میرا کی والدہ کے خلاف عدالت میں جائیداد کے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر نوٹس جاری کردیاعدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی میرا کے ماموں نے اپنی بہن شفقت زہرہ پر غیر قانونی قبضہ کا کیس دائر کررکھا ہے سول جج میاں محمد احمد نے محسن رضا کی درخواست پر سماعت کی عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر میو نے دلائل پیش دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کی جانب سے بتایا گیا کہ گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر ایک کنال کا آبائی پلازہ ہے جس کی ملکیت میں تمام بہن بھائیوں کے نام ہے میرا کی والدہ شفقت زہرہ اور بہن بھائیوں کی جانب غیر قانونی قبضہ کر رکھاہے میرا اور انکی والدہ کی جانب جھوٹے دستاویزات بناکر پلازہ اپنے نام کروانے کی کوشش کی گئی جھوٹے دستاویزات کی بنیاد پر پلازے کی بیناد پر پلازہ اپنے نام نہ کروا سکیں پلازے کی کی ملکیت تاحال تمام بہن بھائیوں کے نام ہے عدالت سے استدعا ہے کہ میراں اور انکی والدہ سے پلازہ واگزار کروایا جائے اورقانونی حیثیت کے مطابق پلازہ تمام مالکان کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں