ٌ شہر میں پھرتے آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 25 جنوری 2022 19:40

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) شہر میں پھرتے آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ رانا محمد سکندر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت ، محکمہ لائیو سٹاک، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کے مطابق سالانہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب بچے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل پر کمپلین دائر کرنے سے بھی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی حکومت کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنیکے لیے تین کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا جاتا ہے بجٹ مختص ہونے کے باوجود نہ ہی خرچ کیا جاتا ہے ہے اور یہ بجٹ لپس کر جاتا ہے محکمہ صحت نے اینٹی ریبیز ویکسین کے لیے ڈیڑھ کروڑ کا بجٹ جاری کیا بجٹ جاری ہونے کے باجود آوارہ کتوں کا تلف نہ ہونا حکومتی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے موثر اقدامات کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں