{لاہور ہائیکورٹ میں ملزمان کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش

کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ملزمان اور مدعی پارٹیوں میں ہاتھا پائی،پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ انار کلی کے حوالے کر دیا

منگل 25 جنوری 2022 19:40

) لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ملزمان کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ملزمان اور مدعی پارٹیوں میں ہاتھا پائی دونوں فریقین کے ایک دوسرے کو مکے تھپڑدونوں پارٹیوں کے باز نہ انے پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ انار کلی کے حوالے کر دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے ملزمان وسیم، ندیم وغیرہ کی ضمانت خارج کی ملزمان کے خلاف تھانہ لیسر کلاں ظفروال میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں