Eاسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کابھوبتیاں رائیونڈ روڈ اور واپڈا ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ ،رجسٹرڈ شدہ دو شکایات کو فوری موقع پر حل کروایا

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے پی آئی اے روڈ پر قائم صفائی ستھرائی کیمپ، بھوبتیاں رائیونڈ روڈ اور واپڈا ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور رجسٹرڈ شدہ دو شکایات کو فوری موقع پر حل کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایل ڈبلیو ایم سی سٹاف کو پرائیویٹ سوسائٹیز کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش تھے۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے حمایت اسلام کالج نیو گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی فیلڈ میں حاضری کو چیک کیا اور سائٹ پر موجود ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشنل گاڑیوں کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments