وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کرمانوالہ آمد،صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کے بھائی پیر سید طیب بخاری کے انتقال پر اظہار افسوس و فاتحہ خوانی

بدھ 26 جنوری 2022 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اوکاڑہ کے علاقے کرمانو الہ گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری سے ان کے بھائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سید صمصام علی بخاری اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیااور پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی-صوبائی وزیر سردار آصف نکئی، پارٹی رہنما رائے حسن نواز، اشرف سوہنا اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں