ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم فیز تھری کے دوران 81ملین افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے گا‘عمران سکندر

ویکسی نیشن مہم کے دوران جعلی انٹری بارے زیروٹالرنس پالیسی پرسوفیصدعمل درآمدکروایاجائے گا‘سیکرٹری صحت

جمعرات 27 جنوری 2022 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندربلوچ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقدہوا،جس میںوڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے تمام سی ای اوز کے ساتھ ریڈ تھری کے اہداف اور دیگر چیلنجز کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں سندس ارشاد، احمر، ڈاکٹرنعیم مجید، ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹرمختاراوراحمدعثمان سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

ریڈ تھری کاباقاعدہ آغاز یکم فروری سے پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں کیا جا رہا ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندربلوچ نے کہاکہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم فیز تھری کے دوران 81ملین افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریڈ ون اور ٹو کے دوران پنجاب کی 59 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسی نیٹ کیا جا چکا ہے۔

عمران سکندربلوچ نے کہاکہ ریڈ تھری کا پہلا فیز 14-1 فروری اور کیچ اپ 27-15 فروری تک جاری رہے گا۔ سکیورٹی رسک ایریاز میں ویکسی نیشن کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس فیز میں ویکسی نیشن سے انکار کرنے والوں کو ترغیب دی جائے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس مہم میں تمام ٹیمز پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائیں گی۔ اس مہم کو کامیاب کرنے میں سوشل موبلائزرز کو شامل کیا جائے گا۔

صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ ویکسی نیشن مہم کے دوران جعلی انٹری بارے زیروٹالرنس پالیسی پرسوفیصدعمل درآمدکروایاجائے گا۔ ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کرنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پہلے فیز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افراد کو اعزازی رقوم سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں