صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے پر 2ارب روپے کے اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں: پنجاب پولیس

جمعرات 27 جنوری 2022 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو مقدمات کی پیشی پر عدالتوں میں لانے اور لیجانے پر آنے والے اخراجات کو بچانے کے لئے مقدمات کی آن لائن سماعت کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے ایک سمری تیار کر کے منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کی عدالتوں میں پیشی پر سالانہ 2 ارب روپے خرچ ہونے لگے ہیں جس سے بچنے کے لئے پنجاب پولیس نے یہ منصوبہ تشکیل دیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2021ء میں لاہور کی جیلوں سے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار قیدیوں کو مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں سے 15 لاکھ قیدیوں کو عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر پیش کیا گیا اس حوالے سے صرف گاڑیوں کے پٹرول پر سالانہ 50 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ اور اس کام پر پنجاب پولیس کے 8 ہزار ملازمین جوڈیشل ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے سمری میں درخواست کی گئی ہے وہ تمام مقدمات جن میں گواہان کی پیشی مقصود ہو اور سنگین نوعیت کے ہوں کی سماعت عدالتوں میں کی جائے اور ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے جبکہ باقی مقدمات کی سماعت آن لائن کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں