احتساب عدالت: رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت 7 فروری تک ملتوی

جمعرات 27 جنوری 2022 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کردہ درخواست بریت پر سماعت کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 7 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقعہ پر حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں