لاہور: مارچ 2022ء میں پی ڈی ایم کا ممکنہ احتجاجی مارچ

پنجاب پولیس کا اینٹی رائیڈ فورس کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 27 جنوری 2022 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے مارچ 2022ء میں احتجاجی ممکنہ مارچ کے پیش نظر پنجاب پولیس نے اینٹی رائیڈ فورس کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت اینٹی رائیڈ فورس میں پولیس اہلکاروں کی تعداد ڈیڑھ ہزار ہے جبکہ جلد ہی 180 پولیس اہلکاروں کو اینٹی رائیڈ فورس میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فورس میں شامل کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کو پنجاب کانسٹیبلری سے اینٹی رائیڈ فورس میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں