لاہور: ریسکیو اہلکار دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جمعرات 27 جنوری 2022 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) ریسکیو 1122کا ایک اہلکار دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ عاصم نامی اہلکار گزشتہ روز ریسکیو 1122 ٹریننگ اکیڈمی میں دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف تھا کہ اچانک اس کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق عاصم نے مرنے سے قبل ذمہ دار ریسکیو آفیسر کو اپنی طبیعت ناسازی کی شکایت بھی کی تھی۔ جس کے باوجود مذکورہ آفیسر نے متوفی عاصم کو ٹریننگ میں شامل کردیا۔ متوفی کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے جبکہ ڈی جی ریسکیو 1122 نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسر سے جواب طلبی کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں