اجرتی قاتلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 27 جنوری 2022 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) اجرتی قاتلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور سمیت صوبہ بھر امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اجرتی قاتل دن دہاڑے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔شہر میں اجرتی قاتلوں سے ٹارگٹ کلنک کروانے کے وقعات میں اضافہ ہونے لگا ۔گزشتہ ایک ماہ میں تین بڑے واقعات میں اجرتی قتل ملوث نکلے ہیں۔پولیس شہر میں اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرنے میں بے بس،شہر میں اجرتی قتل خوف کی علامت بن گئے۔پولیس اجرتی قاتلوں کے گینگز کو ختم کرنے میں ناکام نظر آنے لگی۔ قرار دادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اجرتی قاتلوں کے گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں