آٹے کی قیمت میں 5روپے کلو اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 27 جنوری 2022 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) آٹے کی قیمت میں 5روپے کلو اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا کہ آٹے کی قیمت میں 5روپے کلو اضافہ افسوسناک ہے،آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 5روپے ازخود اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں آٹے کی فی کلو قیمت 85روپے سے بڑھاکر 90روپے کردی گئی ہے۔چکی مالکان کا کہنا ہے آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔گندم کی قیمت میں اضافے سے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔مارکیٹ میں دکاندار مرضی کے ریٹ پر گندم فروخت کررہے ہیں۔ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں