تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز کو طلب کرلیا

جمعرات 27 جنوری 2022 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گریڈ 18 کے افسر کو ریٹائرمنٹ سے قبل پوسٹنگ نہ دینے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز سے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا،عدالت کے روبرو چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات رہاہے،درخواست گزار 20 اپریل 2022 کو ریٹائر ہورہا ہے یکم اگست 2020 سے پوسٹنگ نہیں دی گئی،گزشتہ 18 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے،پوسٹنگ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پنشن کے متعلقہ دستاویزات بھی مکمل نہیں کرواسکا،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہے،استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو ریٹائرمنٹ سے قبل پوسٹنگ اور سابقہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا حکم دی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں