پنجاب حکومت نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو کا لعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو کا لعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جسے منظور کرتے ہوئے 31جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے روڈا فیصلے کے خلاف اپیل کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت ایوارڈ کے بعد اپیل کا حق دیاگیا ،ہائی کورٹ میں رٹ قابل سماعت نہیں تھی ،حکومت کے پاس آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار ہے ،قانونی اختیار کے تحت روڈا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ۔

لاہور ہائی کورٹ نے لینڈ ایکوزیشن کے سیکشن 4کو کالعدم قرا ردیدیا۔سیکشن فور کالعدم قرار دینے سے سرکار کوئی بھی اراضی ایکوائر نہیں کرسکے گی ۔ماسٹرپلان کے مطابق پراجیکٹ شروع کیا ،20ملین کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔پراجیکٹ میں بین الاقوامی سٹیک ہولڈر اور سرمایہ کار شامل ہیں ۔پارلیمان حکومتی منصوبہ اورقانون سازی کرسکتی ہے عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی ۔سپریم کور ٹ لاہور ہائی کورٹ پراجیکٹ کالعدم قرا ردینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اورحتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں