مارچ کا مہینہ الحمرا میں فیسٹیول کی بہار لے کر آئے گا،منیزہ ہاشمی

جمعہ 28 جنوری 2022 14:16

مارچ کا مہینہ الحمرا میں  فیسٹیول کی بہار لے کر آئے گا،منیزہ ہاشمی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مارچ کا مہینہ    الحمرا میں فیسٹیول کی بہار لے کر آئے گا۔انہوں نے یہ بات ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی کے ساتھ ملاقات  میں کہی ۔ملاقات میں الحمرا آرٹس کونسل میں ہونے والے بین الاقومی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوطرفہ ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا میں مارچ کا مہینہ فیسٹیول کی بہار لے کر آئے گا،فیض فیسٹیول مارچ کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا،ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ بہار کی آمد پر عوام کے لئے الحمرا نت نئے پروگرام پیش کرئے گا،اپنی ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا جائے گا،ایل ایل ایف اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال پر ایک بین الاقومی کانفرنس بھی مارچ کے مہینے میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاالحمرا تھیٹر فیسٹیول کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے،فیسٹیول 31جنوری تا 6فروری منعقد ہوگا۔الحمرا کے 24ویں سات روزہ تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ جنون،داستان حضرت انسان،ہور داہور،میڈا عشق وی تو،سانوری،لپڑ۔مریا ہویا کتا،دیوانہ بکار خیش ہشار بالترتیب عکس تھیٹر،غیور تھیٹر،سلامت پروڈکشن،کریٹر پروڈکشن،نورتن تھیٹر،اجوکا تھیٹر اور آزاد تھیٹر پیش کریں گے۔ تھیٹر فیسٹیول 31جنوری تا 6فروری تک جاری رہے گا۔کوویڈ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں