آئی جی پنجاب کا ملتان میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملتان میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو بچی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کا حکم دیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں