این سی اے بیچلرز ڈگر ی شو2021کا آغاز

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) نیشنل کالج آف آرٹس کے بیچلر زڈگر ی شو2021کاآغاز ہو گیا۔ بیچلرز ڈگری شو1 202میں کالج کے تمام شعبوں کے پاس آئوٹ طلبا و طالبات کے آرٹ ورکس سلسلہ وار ڈسپلے کئے جائیں گئے اس سلسلے میں سب سے پہلے شعبہ فائن آرٹ کے طلبا ء کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ ڈگری شو کے آغاز کے دوران آرٹ کے شائقین کی کثیر تعداد ہونے کے باوجود سب نے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی دُوری اختیارکیے رکھی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

بیچلرز ڈگری شو2021 کے حوالے سے وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ این سی اے کا بیچلرز ڈگری شو پاکستا ن کا سب سے بڑا ڈگری شو ہوتا ہے، جس میںشعبہ فائن آرٹ،ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن ، سرامکس ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن، آرکیٹکچر، فلم اینڈ ٹیلی ویژن اور میوزیکالوجی سے پاس آئو ٹ ہونے والے طلبا و طالبات کو اپنی بھر پور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا مو قع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کالج آف آرٹس کے بیچلرز ڈگری شو کو ہر سال نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ممالک سے ہزاروںافراد کی تعداددیکھنے کے لئے آتی ہے اور طلبہ و طالبات کے کام کی تعریف کرتی ہے۔ این سی اے بیچلرزڈگری شو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس شو میں رکھے گئے فن پاروں کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیںہیں ۔این سی اے میں فراہم کی جانے والی فنون لطیفہ کی تعلیم عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔ڈگری شو کی تیاری اور طلبہ کی رہنمائی میں این سی اے کے اساتذہ کی کئی ہفتوں اور مہینوں کی محنت شامل ہوتی ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں