این سی اے میں ماسٹر آف ویژول آرٹ ڈگری شو2021کا آغاز

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) نیشنل کالج آف آرٹس کے شعبہ ماسٹر آف ویژول آرٹ کی20ویں ڈگری شوکی افتتاحی تقریب این سی اے ٹولنٹن بلاک میںمنعقد کی گئی ماسٹر آف ویژول آرٹ کے ڈگری شو کو فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے دیکھا اور شومیں رکھے گئے فن پاروں کو بے حد سراہا ۔ اس سال ماسٹر آف ویژول آرٹ کے ڈگری شو میں 13طالب علموںکے فن پارے نمائش کے لئے پیش کیے گئے ہیں۔

ڈگری شو کے اس بیچ میںفاخرہ آصف ، حنا فاطمہ ، عمران احمد ، منصور علی ، ماریہ یاسین ، محمد اسد گلزار ، رابعہ الیاس ، ثنا سعید، شاہینہ ، طارق علی ، افق الطاف، زونیرا سلطان اور زینب عزیزشامل ہیں۔ماسٹر آف ویژول آرٹ ڈگری شو2021کے حوالے سے وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد ڈگری شو ہے۔

(جاری ہے)

جس میں پوسٹ گریجویٹ کے طلبا و طالبات کی بھرپور تخلیقی صلاحیتیں دیکھنے کو ملتی ہیںاور اس میں طالب علم آرٹ کے ہر میڈیم کا استعمال کرتے ہیں۔ جو دلچسپ اورآرٹ کے جدید پہلوئوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر این سی اے نے ڈگری شو کی تیاری کے لئے طلبہ و طالبات کی بھر پورمحنت کو سراہا۔ ماسٹر آف ویثرول آرٹ ڈگری شو 2021میں این سی اے ایلومنائز ، کالج فیکلٹی اور آرٹ کے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار کھا گیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں